ٹرمپ کی امریکی ۔ میکسیکو سرحد بند کرنے کی دھمکی

واشنگٹن، 23 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے وسطی امریکہ میں تارکین وطن کے اندراج کو روکنے کے لئے جمعرات کو اپنی انتظامیہ کی کوششوں کے حصے کے طور پر ایک مرتبہ پھر میکسیکو سے متصل امریکی سرحد کو بند کرنے کی دھمکی دی ہے ۔مسٹر ٹرمپ نے فلوریڈا کے پام بیچ میں صحافیوں سے کہا ‘‘اگر ہمیں لگا کہ یہ اس سطح تک پہنچ گیا ہے جہاں سے ہم کنٹرول کھونے جا رہے ہیں یا جہاں سے لوگ پریشانی کا باعث بن رہے ہیں، تو ہم اس وقت تک ملک میں رسائی بند کر دیں گے جب تک کہ ہم اسے کنٹرول نہیں کر لیتے۔

TOPPOPULARRECENT