Saturday , February 16 2019

ٹرمپ کی برطانوی صحت خدمات پر تنقید سے برطانیہ برہم

وزیرصحت برطانیہ کی جانب سے نظام صحت کا بھرپور دفاع ، صدر امریکہ پر جوابی تنقید

لندن ۔ 5 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے آج برطانیہ کی سرکاری قومی صحت خدمات پر تنقید کی جس سے برطانیہ کے سیاستداں سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکر برہم ہوگئے۔ ٹرمپ نے اپنے ٹوئیٹر پر تحریر کیا کہ ’’این ایچ ایس بحران میں ہے‘‘۔ ہفتہ کے دن اس طرح انہوں نے حکومت برطانیہ پر تنقید کی اور دعویٰ کیا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہیکہ عالمی حفظان صحت نظام جو این ایچ ایس کی جانب سے پیش کیا جاتا ہے، کارکرد نہیں ہے۔ اپوزیشن ڈیموکریٹک پارٹی کے ارکان نے عالمی حفظان صحت خدمات کا دفاع کیا ہے جبکہ ہزاروں عوام نے برطانیہ میں جلوس نکالا اور کہا کہ یہ صحت نظام ٹوٹ چکا ہے اور کارکرد نہیں ہے۔ احتجاجی مظاہرہ کرنے والے چاہتے تھے کہ ٹیکسوں میں اضافہ واپس لیا جائے کیونکہ یہ حفظان صحت نظام کیلئے بہتر نہیں ہے اور یہ کوئی شخصی معاملہ نہیں ہے۔ برطانیہ کے وزیرصحت جیریمی کھنٹ نے ملک کے حفظان صحت نظام کا پرزور دفاع کیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے اس سے بہتر حفظان صحت نظام موجود نہیں ہے کیونکہ برطانیہ کے نظام صحت میں لاکھوں افراد کا احاطہ کیا جاتا ہے۔ انہوں نے ٹرمپ کے اس دعویٰ کو بے بنیاد قرار دیا کہ حفظان صحت نظام کے خلاف برطانیہ میں ہزاروں افراد نے احتجاجی جلوس نکالا تھا۔ انہوں نے کہاکہ ٹرمپ کے اس دعویٰ کے برعکس امریکہ کے نظام صحت کے خلاف جو احتجاجی جلوس نکالا گیا تھا، اس میں دو کروڑ 80 لاکھ ایسے افراد شریک تھے جنہیں حفظان صحت خدمات کے احاطہ میں شامل نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ کا نظام صحت ان کیلئے قابل فخر ہے۔ ان میں ان تمام کا احاطہ کیا جاتا ہے جن کو صحت خدمات کی ضرورت ہو۔ چاہے اس کا بینک بیالنس کتنا بھی ہو۔

TOPPOPULARRECENT