Tuesday , April 24 2018
Home / Top Stories / ٹرمپ کی بہو ونیسا شریک دواخانہ

ٹرمپ کی بہو ونیسا شریک دواخانہ

ڈاک سے موصولہ خط میں مشتبہ سفید پاؤڈر سے غشی طاری
نیویارک 13 فروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے سب سے بڑے فرزند ڈونالڈ جونیر کی شریک حیات ونیسا ٹرمپ کو اپنا میل (لفافہ بند مکتوب) کھولنے کے بعد اس میں موجودہ مشتبہ سفید پاؤڈر کے سبب غنودگی طاری ہوجانے کی شکایت پر دواخانہ میں شریک کردیا گیا۔ اس وقت ان کے ساتھ موجود دیگر دو افراد کو بھی دواخانہ منتقل کیا گیا ہے۔ بعدازاں پتہ چلا کہ یہ پاؤڈر جان لیوا یا خطرناک نہیں ہے۔ نیویارک پولیس ڈپارٹمنٹ کے ترجمان کارلوس نیویس نے کہاکہ ’’(ڈاک سے موصولہ) ڈونالڈ ٹرمپ جونیر کے نام لفافہ بند مکتوب میں یہ مواد پایا گیا تھا‘‘۔ ڈاک سے موصول ہونے والے خطوط میں سفید پاؤڈر کے بارے میں امریکی حکام 2001 ء سے چوکس رہے ہیں جب میڈیا اداروں اور امریکی ارکان مقننہ کے نام زہریلے مواد ایتھریکس کی آمیزش کے ساتھ ڈاک کے ذریعہ خطوط روانہ کئے گئے تھے جس کے نتیجہ میں پانچ افراد فوت ہوگئے تھے۔ فائر ڈپارٹمنٹ کی خاتون ترجمان صوفیا کم نے کہاکہ اس گھر سے تین افراد کو نیویارک کے ویل کورنیل میڈیکل سنٹر کو منتقل کردیا گیا ہے۔ ان میں ونیسا اور ان کی والدہ بھی شامل ہیں۔ ڈونالڈ ٹرمپ جونیر نے کہا ہے کہ ’’شکر ہے کہ ونیسا اور میرے بچے محفوظ ہیں‘‘۔ صدر ٹرمپ کے ارکان خاندان کی حفاظت کی ذمہ دار امریکی خفیہ خدمات نے اس واقعہ کی توثیق کی۔ سیکرٹ سرویس کے ترجمان جفری ایڈمس نے کہاکہ تحقیقات جاری ہیں۔

TOPPOPULARRECENT