Sunday , October 21 2018
Home / دنیا / ٹرمپ کی بیجنگ میں آمد ژی سے ملاقات

ٹرمپ کی بیجنگ میں آمد ژی سے ملاقات

بیجنگ ۔ 8 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ تین روزہ سرکاری دورہ پر آج چین پہنچے جہاں وہ صدر ژی جن پنگ سے مختلف امور و مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے، جن میں شمالی کوریا پر اس کا نیوکلیئر پروگرام ترک کرنے کیلئے دباؤ ڈالنا بھی شامل ہے۔ دونوں ممالک کئی ارب امریکی ڈالر کے سمجھوتوں پر بھی دستخط کریں گے۔

ٹرمپ کا ژی کی جانب سے
شاہانہ استقبال
بیجنگ ۔ 8 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ آج اپنے دورہ کے دوسرے مرحلہ پر بیجنگ پہنچے۔ یہ ان کا اولین دورہ چین ہے۔ صدر چین ژی جن پنگ نے ان کے اعزاز میں شاہانہ استقبال کا احترام کیا تھا جو چینی تمدن کی ہزاروں سال کی روایات کے خلاف ہے۔ ٹرمپ چین کا تین روزہ سرکاری دورہ کررہے ہیں۔ ایرپورٹ پر ان کا استقبال سرخ قالین بچھا کر کیا گیا۔ ٹرمپ اولین پہلی دنیا کے قائد ہیں جو چین کا دورہ کررہا ہے جبکہ ژی کی بحیثیت جنرل سکریٹری برسراقتدار کمیونسٹ پارٹی دوسری میعاد شروع ہوچکی ہے اور ژی کو چین کی سب سے طاقتور شخصیت بلکہ ’’شاہ چین‘‘ قرار دیا جارہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT