Saturday , April 21 2018
Home / ہندوستان / ٹرمپ کی بیٹی دیکھیں گی دنتے واڑہ کی قبائلی مصنوعات

ٹرمپ کی بیٹی دیکھیں گی دنتے واڑہ کی قبائلی مصنوعات

دنتے واڑہ، 13 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان میں پہلی بار ہو رہے گلوبل انٹرپرنیورشپ سمٹ میں شامل ہونے آ رہی امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی مشیر اور بیٹی ایوانکا ٹرمپ چھتیس گڑھ کے دنتے واڑہ کی قبائلی مصنوعات بھی دیکھیں گی۔بتایا گیا ہے کہ 14نومبر کو دنتے واڑہ میں صنعتکاروں کی کانفرنس ہونے والی ہے ۔ یوروپ سے پہلی بار صنعت کاروں کی کانفرنس باہر نکل کر آئی ہے ۔ حکومت ہند کی دعوت پر یہ آٹھویں کانفرنس ملک کے 22 مقامات پر منعقد ہو رہی ہے۔ چھتیس گڑھ میں کانفرنس 14نومبر کو دنتے واڑہ میں ہوگی۔ اس میں ملک و بیرون ملک کے تاجرین شامل ہوکراپنی مصنوعات کی نمائش کریں گے ۔ ملک و بیرون ملک کی مصنوعات کے درمیان بستر کی حیاتیاتی مصنوعات اپنے مقام بنائیں گی ۔اس پورے پروگرام کی ویڈیوگرافی بھی ہوگی۔اس ویڈیوگرافی کے بہتر 14منٹ نکالے جائیں گے اور ایک مختصر فلم گلوبل انٹرپرنیورشپ سمٹ ویب سائٹ پر اَپ لوڈ کیا جائے گا۔ پوری دنیا دنتے واڑہ کے لئے اور یہاں کے حیاتیاتی مصنوعات کو قریب سے دیکھے گی اور جانے گی۔ دنتے واڑہ میں ہونے والی کانفرنس کا ابھی صرف یہ آغاز ہے ۔یہاں کی حیاتیاتی مصنوعات حیدرآباد میں پہلے ہی جگہ بنا چکی ہیں۔ بھوم گادی کی حیاتیاتی مصنوعات کے لئے حیدرآباد کی بہت سی کمپنیاں رابطہ کر رہی ہیں۔ اس کانفرنس کے بعد حیدرآباد کی اور ممتاز کمپنیاں سرمایہ کاری کیلئے سامنے آئیں گی۔ضلع پنچایت کے چیف آپریٹنگ آفیسر ڈاکٹر گورو سنگھ نے بتایا کہ حیدرآباد کانفرنس کے لئے 14 منٹ کی مختصر فلم تیار کی جائے گی۔ اس میں دنتے واڑہ کی مصنوعات کو دکھایا جائے گا۔ اس مختصر فلم کو سمٹ کی ویب سائٹ میں جگہ ملی ہے ۔ اس کا ٹیلی کاسٹ حیدرآباد میں مہمانوں کے سامنے کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT