Monday , December 18 2017
Home / دنیا / ٹرمپ کی تقریر میں ونیزویلا پر خصوصی تنقید ، ونے زویلا نے مسترد کردی

ٹرمپ کی تقریر میں ونیزویلا پر خصوصی تنقید ، ونے زویلا نے مسترد کردی

اقوام متحدہ ۔ /19 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شمالی کوریا ، ایران اور شام کے علاوہ خاص طور پر ونیزویلا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نکولس مادورو کی حکومت نے ملک کے جمہوری اقدار کو تباہ کردیا ہے اور تیل کی دولت سے مالا مال یہ ملک تباہی کے دہانے پر ہے اور اس کی وجہ مادورو کی تباہ کن حکومت ہے ۔ برازیل ، کولمبیا ، پناما اور ارجینٹینا کے قائدین کے ساتھ ایک عشائیہ میں بھی ٹرمپ نے ونئے زویلا پر سخت تنقید کی تھی ۔ دریں اثناء ونیزویلا نے ٹرمپ کی تقریر پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے ایک نسل پرست شخص کی تقریر اور نئی سردجنگ کا آغاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ ونئے زویلا اپنی جمہوریت بحال کرنے کیلئے تیار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ نسل پرست اور نسلی برتری کا نظریہ آج ٹرمپ کی تقریر سے بے نقاب ہوگیا ہے اور پتہ چل گیا ہے کہ وہ سرد جنگ کے دور کا احیاء کرنا چاہتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT