Thursday , December 14 2017
Home / دنیا / ٹرمپ کی جارحانہ تقریر بے رحم وحشی کی بکواس : خامنہ ای

ٹرمپ کی جارحانہ تقریر بے رحم وحشی کی بکواس : خامنہ ای

تہران ۔ /18 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای نے امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جارحانہ تنقیدوں کو ایک ’ بے رحم وحشی‘ کی بکواس قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ۔ علی خامنہ نے اپنے ٹیلی گرام چیانل پر شائع شدہ تبصروں کے مطابق تہران یونیورسٹی کے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’امریکہ کے وحشی و بے رحم صدر کی بکواس کا جواب دیتے ہوئے میں اپنا وقت ضائع کرنا نہیں چاہتا ‘‘ ۔ صدر ٹرمپ کی جانب سے جمعہ کو ایران کے خلاف کی گئی تلخ وتند تقریر پر یہ ان کا پہلا ردعمل تھا ۔ ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ میں ایران کی استحکام شکن سرگرمیوں کی سرکوبی کیلئے اس ملک کے خلاف مزید سخت پابندیاں عائد کرنے پر زور دیا تھا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT