Wednesday , November 22 2017
Home / Top Stories / ٹرمپ کی حلف برداری تقریب کے دوران ہزاروں افراد کااحتجاج

ٹرمپ کی حلف برداری تقریب کے دوران ہزاروں افراد کااحتجاج

واشنگٹن: ٹرامپ کے حامیوں کے اجلاس کے باہر سینکڑوں کی تعدادمیں ٹرمپ مخالفین نے ریالی نکالی جس کوواشنگٹن پولیس کی جانب سے روک دیا گیا۔

واشنگٹن کے علاوہ مظاہرین نے نیویارک شہر کی سڑکوں پر بھی احتجاج منظم کیا۔ ہزار و ں کی تعداد میں نیو یارک کے شہری بشمول مشہوری فلمی اداکار جن میں رابرٹ ڈینیرو‘ چیر اور دیگر کے نام شامل ہیں‘ ٹرمپ کی رہائش گاہ کے عقب میں جمع ہوئے ۔

نیویارک ڈیلی کی نیوز کے مطابق فلمی ہستیوں ‘ سرکاری قائدین او ریونین ارگنائزرس او ربرہم مظاہرین کی کثیرتعداد سے کولمبس سرکل‘ براڈ وے اور سٹرل پارک ویسٹ کے علاقے بھرے ہوئے ‘اورر استے جام کردئے گئے تھے۔

 

سیکس اینڈ دی سٹی کی اسٹار سینتھیا نیکسان نے کہاکہ ’’ ہم ان کے لئے یہاں جمع ہوئے ہیں جو ہمیں تقسیم کرنا چاہتے ہیں‘‘۔ ’’ ہم پیچھے نہیں ہٹایں گے اور ہم اردگرد نہیں گھومیں گے‘‘۔

سی این این کی خبر کے مطابق’مظاہرین 14اسٹریم کے باہر نیشنل پریس کلب واشنگٹن میں جمع تھے جہاں پر ٹرمپ حامیوں کی جانب سے ’’ ڈیپولورا بال‘‘ تقریب منعقد کی گئی تھی ‘۔

مظاہرین نے ہلکی آگ جلاکر اس کے اردگرد ناچتے ہوئے مخالف ٹرمپ نعرے بلند کئے ۔

 

TOPPOPULARRECENT