Monday , December 11 2017
Home / دنیا / ٹرمپ کی حلف برداری میں نواز شریف کی شرکت متوقع

ٹرمپ کی حلف برداری میں نواز شریف کی شرکت متوقع

نیویارک۔ 13 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم پاکستان نواز شریف امکان ہے کہ منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے۔ حکومت پاکستان نے حکومت امریکہ سے کہا ہے کہ نواز شریف اپنی حکومت کی جانب سے امید ظاہر کریں گے کہ امریکہ کے ساتھ پاکستان کے تعلقات مزید بہتر ہوجائیں ۔روزنامہ ’’واشنگٹن پوسٹ‘‘ میں یہ خبر شائع کی گئی ہے۔
شام پر فضائی حملے
دولت اسلامیہ کے 3 کارکن ہلاک
واشنگٹن۔ 13 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) شام پر مخلوط اتحاد کے فضائی حملوں سے دولت اسلامیہ کے تین کارکن جو مبینہ طور پر بیرون ملک حملوں کی سازش کررہے تھے اور ان میں سے 2 گزشتہ سال پیرس پر حملے میں ملوث تھے، ہلاک ہوگئے۔ امریکی محکمہ دفاع پینٹگان نے کہا کہ رقہ میں ہیلی کاپٹر کے ذریعہ 4 حملے کئے گئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT