Monday , June 25 2018
Home / دنیا / ٹرمپ کی خاتون سے دست درازی کی تردید

ٹرمپ کی خاتون سے دست درازی کی تردید

واشنگٹن۔ 21فروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک خاتون سے ٹرمپ ٹاور میں دست درازی کی تردید کردی، امریکی صدر نے ٹوئٹ کے ذریعے کہا کہ ایسا کام کھلم کھلا کون کرتا ہے ۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹرمپ ٹاور میں کام کرنے والی خاتون کے ساتھ دست درازی کے الزام کو مسترد کردیا ہے ۔ راچل کروکس نے ایک میڈیا ٹاک میں کہا تھا کہ وہ 2006ٹرمپ ٹاور میں سیکریٹری آفیسر کام کرتی تھیں ، ان کی ٹرمپ سے ملاقات ٹاور کے 24ویں فلور پر ہوئی ،جب وہ لفٹ کے پاس کھڑی تھیں تو ٹرمپ اپنے دوستوں کے ہمراہ آئے اور میرے بارے میں غلط جملے کہے ، اس کے بعد انہوں نے میرے ساتھ دست درازی کی۔ ایک اخبار کے مطابق کروکس نے یہ واقعہ امریکی صدارتی انتخابات سے چند مہینے پہلے بھی واضح کیا تھا تاہم ٹرمپ نے ان الزامات کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ میں کروکس سے کبھی نہیں ملا ، میڈیا میرے بارے میں غلط خبریں شایع کررہا ہے ، ٹاور میں کیمرے لگے ہوئے ہیں ، پبلک پلیس میں ایسا کون کرتا ہے ۔

جرمنی میں برقع پوش خاتون پر حملہ
ریاض۔21 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) برلن کے ایک تجارتی مرکز میں 28 سالہ مقامی خاتون نے 54 سالہ مسلم خاتون کا نقاب کھینچ کر توہین آمیز زبان استعمال کی۔ 28 سالہ خاتون نے اسی پر اکتفا نہیں کیا بلکہ تجارتی مرکز کے باہر بھی مسلم خاتون کا تعاقب کیا۔ غیر ملکیوں کے خلاف گندی زبان استعمال کرتی رہی۔ آخر میں پولیس نے اسے گرفتار کرکے مسلم خاتون کو اس کی اذیت سے نجات دلائی۔ جرمن پارلیمنٹ نے گزشتہ سال حکومتی تجویز پر اسکولوں، عدالتوں اور دیگر اداروں میں برقع کے استعمال پر پابندی عائد کردی تھی۔ دریں اثناء دائیں بازو کی انتہاء پسند جماعتیں پورے ملک میں ہر جگہ برقع کے استعمال پر مکمل پابندی کا مطالبہ کررہی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT