Friday , October 19 2018
Home / دنیا / ٹرمپ کی درآمد شدہ فولاد اور المونیم پر زائد ٹیکس کی تجویز

ٹرمپ کی درآمد شدہ فولاد اور المونیم پر زائد ٹیکس کی تجویز

واشنگٹن ۔ 5 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکی وزیر کامرس و لبرراس نے صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ کی درآمد شدہ فولاد اور المونیم پر زائد ٹیلکس عائد کرنے کی تجویز کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ صدر موصوف کی تجویز کئی دہوں سے جاری اس غلط پالیسی میں بہتری پیدا کرے گی جس کی وجہ سے کئی ممالک جیسے چین اور جرمنی کو رعایت دیئے جانے کا سلسلہ دوسری جنگ عظیم کے خاتمہ کے بعد سے جاری تھا۔ یاد رہیکہ ٹرمپ نے صرف تین روز قبل درآمد شدہ فولاد پر 25 فیصد زائد اور درآمد شدہ المونیم پر زائد 10 فیصد ٹیکس عائد کرنے کی تجویز پیش کی تھی۔ ولبر راس نے البتہ ان تشویشوں کو مسترد کردیا کہ ٹرمپ کی تجویز کے ردعمل کے طور پر دیگر یوروپی ممالک بھی امریکی اشیاء پر زائد ٹیکس عائد کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT