Sunday , August 19 2018
Home / دنیا / ٹرمپ کی دھمکی ’’کتا بھونکنے‘‘ کے مماثل : کم جونگ

ٹرمپ کی دھمکی ’’کتا بھونکنے‘‘ کے مماثل : کم جونگ

سیول ۔ 16 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) شمالی کوریا نے آج ایک بار پھر امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے ٹوئیٹ کئے گئے پیغام کو جس میں انہوں نے کم جونگ ان سے کہا تھا کہ ان کے (ٹرمپ) پاس شمالی کوریا سے بھی زیادہ بڑا نیوکلیئر بٹن ہے، ایک دیوانے کی اوٹ پٹانگ اور کتے کے بھونکنے سے تعبیر کیا۔ یاد رہیکہ کم جونگ ان نے اپنے نئے سال کے خطاب کے دوران امریکہ کو جی بھر کر دھمکیاں دی تھیں اور کہا تھا کہ ہمارے پاس نیوکلیئر بٹن ہے جو ہماری میز پر ہی ہوتا ہے اور اسے ہم جب چاہیں دبا سکتے ہیں جس کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا تھا کہ نیوکلیئر بٹن ان کی میز پر بھی ہے اور وہ کم جونگ کے بٹن سے کافی بڑا اور کارکرد بھی ہے۔ بہرحال اس کے بعد کم جونگ ان کے رویہ میں معمولی تبدیلی محسوس کی گئی جہاں انہوں نے جنوبی کوریا میں منعقد شدنی سرمائی اولمپکس میں شمالی کوریا کے کھلاڑیوں کو بھیجنے کی بھی بات کہی تھی۔ گذشتہ دو سالوں میں پہلی بار شمالی اور جنوبی کوریاؤں کے عہدیداروں کے درمیان ایک اجلاس بھی منعقد کیا گیا تھا جس میں اس بات کو قطعیت دی گئی تھی کہ شمالی کوریا جنوبی کوریا کے سرمائی اولمپکس میں حصہ لے گا لیکن پھر اچانک کیا ہوگیا کہ کم جونگ دوبارہ جنوبی کوریا اور امریکہ کو دھمکیاں دینے لگے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT