Saturday , June 23 2018
Home / دنیا / ٹرمپ کی رومنی کو سینیٹ امیدوار بنانے کی توثیق

ٹرمپ کی رومنی کو سینیٹ امیدوار بنانے کی توثیق

واشنگٹن ۔ 20 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے سابقہ صدارتی امیدوار مٹ رومنی کے اتھاسے سینیٹ کا انتخاب لڑنے کی توثیق کردی ہے۔ امریکی صدر کا یہ قدم اس بات کی علامت ہیکہ اب دونوں کے درمیان جو لفظی جنگ ہوتی ہے اس کو وہ کم کرتے ہوئے اپنے تعلقات کو بہتر کرنا چاہتے ہیں۔ 2012ء میں ریپبلکن صدارتی امیدوار نے گذشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ وہ میعاد ختم ہونے والے سینیٹر اورن ہچ کی جگہ کو پُر کرنے کیلئے اپنا نامینیشن کرائیں گے۔ سوموار کو اپنے ایک ٹوئیٹ میں صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے لکھا ہیکہ ’’وہ ایک عظیم سینئر کا انتخاب کریں گے اور جو ارون ہیچ کا قائم مقام ہوگا جواب میں رومنی نے صدر کے اس ٹوئیٹ کے ذریعہ توثیق کو قبول کیا اور ٹوئیٹر کے ذریعہ اس کا جواب دیا۔ واضح رہیکہ صدر ٹرمپ اس سے قبل رومنی کے سیاسی امیدواری کو لیکر اتنا مثبت نہیں رہے ہیں۔ 2012ء کے صدارتی الیکشن میں سابق صدر بارک اوباما کے ذریعہ الیکشن میں شکست کے بعد صدر ٹرمپ نے رومنی کو ’’کتے کی طرح حرکت کرنے والا‘‘ بتایا تھا۔ اپنی پارٹی کی جانب سیرومنی نے اس وقت کے امیدوار رہے ٹرمپ کی سخت تنقید کرتے ہوئے انہیں ’’نقلی‘‘ گردانا تھا۔ اس سے مزید بعد رومنی نے صدر ٹرمپ کے ذریعہ ورجینیا میں گوروں کو منعقدہ ریالی پر بھی سخت تنقید کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT