Friday , December 15 2017
Home / Top Stories / ٹرمپ کی سفری پابندی ختم ، نئی تحدیدات کا امکان

ٹرمپ کی سفری پابندی ختم ، نئی تحدیدات کا امکان

مزید ممالک پر سفری پابندی عائد کرنے ہوم لینڈ سکیورٹی کی سفارش
واشنگٹن۔ 24 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے امریکہ میں داخل ہونے پر نئی تحدیدات اور پابندیاں عائد کئے جانے کا امکان ہے۔ مزید کئی مسلم ممالک کے عوام کو امریکہ کا سفر کرنے پر پابندی عائد کی جائے گی۔ صدر ٹرمپ نے اقتدار پر آنے کے بعد 6 مسلم اکثریتی ممالک کے باشندوں کو امریکہ میں داخلے پر پابندی عائد کردی تھی۔ یہ 90 روزہ پابندی آج ختم ہوئی۔ محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی نے مزید کئی ممالک پر پابندیاں عائد کرنے کی سفارش کی ہے۔ صدر ٹرمپ بہت جلد اپنے نئے حکم نامہ پر دستخط کریں گے۔ دیگر کئی ممالک سے تعلق رکھنے والے بیرونی شہریوں پر پابندیاں عائد کی جائیں گی۔ ہوم لینڈ سکیورٹی نے اس سلسلے میں مزید معلومات فراہم کرنے سے انکار کیا۔ یہ نہیں بتایا گیا کہ مزید کن ممالک پر پابندی عائد کی جائے گی۔ عہدیداروں نے یہ بھی نہیں بتایا کہ اس پالیسی کا اطلاق کب سے ہوگا۔ ڈپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سکیورٹی کے کارگذار سیکریٹری نے سخت اقدامات کی سفارش کی ہے۔ فی الحال ایران ، لیبیا ، صومالیہ ، سوڈان، شام اور یمن کے شہریوں پر یہ پابندی عائد تھی۔ ٹرمپ نے گزشتہ ہفتہ ہی سخت ترین سفری پابندیوں کا اشارہ دیا تھا۔ لندن کے سب وے پر بم دھماکے کے بعد انہوں نے امریکی پالیسیوں کو بھی سخت بنانے پر غور کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT