Sunday , November 19 2017
Home / دنیا / ٹرمپ کی صدارت 9/11سے زیادہ پریشان کن نیویارک اسکول کے پرنسپل کا بیان

ٹرمپ کی صدارت 9/11سے زیادہ پریشان کن نیویارک اسکول کے پرنسپل کا بیان

نیویارک 9 فروری (سیاست ڈاٹ کام) نیویارک کے ایک اسکول کے پرنسپل نے اپنے والدین کے نام ای میل میں کہاکہ ٹرمپ کا دور صدارت 9/11 دہشت گرد حملے، ویتنام اور مارٹن لوتھر کنگ جونیر کے قتل سے زیادہ پریشان کن ہے۔ سلیو نیلسن نے اِس سخت تبصرہ کیلہون اسکول کے طلبہ کے کئی والدین کو پریشان کردیا ہے۔ روزنامہ نیویارک پوسٹ کی خبر کے بموجب ترقی پسند مینہٹن پرائیوٹ اسکول کے پرنسپل نے طلبہ کے والدین سے گزشتہ ہفتہ اپنے ای میل میں کہاکہ ٹرمپ کا دور صدارت ویتنام، مارٹن لوتھر کنگ جونیر کے قتل اور 9/11 کے دہشت گرد حملوں کے علاوہ واٹر گیٹ اسکینڈل سے زیادہ پریشان کن ہے۔ اُنھوں نے مسلسل کئی ای میل روانہ کرتے ہوئے ڈونالڈ ٹرمپ کے صدر امریکہ بننے پر طلبہ کے والدین کے سامنے اظہار تشویش کیا ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ ارب پتی کی پالیسیاں انتہائی تباہ کن ہیں۔ اپنے ایک پیغام میں نیلسن نے جو صحافت کی تعلیم دیتے ہیں کہاکہ اُن کے قریبی ساتھی کئی حالیہ آفتوں میں بشمول 9/11 دہشت گرد حملے کو بھی شامل کرتے ہیں، لیکن نیویارک کے شہری 11 ستمبر 2001 ء کے حملہ سے زیادہ ٹرمپ کے دور صدارت کو پریشان کن سمجھتے ہیں۔ پرنسپل کے پیغام پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایک طالب علم کے والد نے کہاکہ اُن کا پیغام نامناسب، جارحانہ اور پریشان کن ہے۔ میں نے اِس اسکول کو فراخ دل سمجھ کر اپنے بچے کو اِس میں شریک کروایا تھا۔

TOPPOPULARRECENT