ٹرمپ کی غیرمتوقع فطرت نے کام آسان کیا : نکی ہیلی

واشنگٹن ۔ 13 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) مستعفی امریکی سفیر برائے اقوام متحدہ ہند نژاد نکی ہیلی نے آج بیان دیا کہ امریکی صدر ٹرمپ کی غیرمتوقع اور ناقابل پیشن گوئی فطرت کے باعث اس عالمی ادارے کے کام کاج نمٹانے میں انہیں آسانی ہوئی ہے۔ دو سالہ اپنی خدمات کے بعد ہیلی نے اکٹوبر میں اس ادارہ سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔ بعض گوشوں سے یہ قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ 46 سالہ ہیلی 2020ء میں صدارتی انتخابات میں صدر کو چیلنج کریں گی لیکن انہوں نے تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کی تائید کریں گی۔ ایم بی سی کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹرمپ جو بیان بازی کیلئے شہرت رکھتے ہیں ان سے کہتے کچھ تھے اور وہ کہنے کے بعد اپنے بیان سے پھر جاتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ان کو اس طرح سے سننے کی عادت ہوچکی تھی اور عوام جانتے تھے کہ وہ اور ٹرمپ دونوں کے خیالات میں عدم اتفاق رہتا تھا۔ ہیلی نے سعودی امریکی صحافی جمال خشوگی کے قتل میں سعودی حکومت اور شہزادہ محمد بن سلمان کے ملوث رہنے پر یقین رکھتی ہیں حالانکہ ٹرمپ نے اپنے بیان میں سعودی شہزادہ کے ملوث ہونے سے انکار کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT