Saturday , April 21 2018
Home / دنیا / ٹرمپ کی وزیراعظم نیوزی لینڈ کو جسٹس ٹروڈو کی اہلیہ سمجھنے پر معذرت خواہی

ٹرمپ کی وزیراعظم نیوزی لینڈ کو جسٹس ٹروڈو کی اہلیہ سمجھنے پر معذرت خواہی

ویلنگٹن۔ 20 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نیوزی لینڈ جسنڈا ارڈرن نے آج ان افواہوں کو بالکل نظرانداز کردیا کہ گذشتہ ہفتہ منیلا میں اختتام پذیر ہوئی ایک کانفرنس میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے انہیں کینیڈین قائد جسٹن ٹروڈو کی اہلیہ سمجھ لیا تھا۔ جس وقت ٹروڈو سب کا تعارف کروارہے تھے اس وقت جب ارڈرن کی باری آئی تو ٹرمپ انہیں جسٹن ٹروڈو کی اہلیہ صوفی سمجھنے لگے۔ ارڈرن گذشتہ ماہ اقتدار حاصل کرنے کے بعد پہلی بار کسی بیرونی دورہ پر روانہ ہوئی تھیں۔ تاہم ٹرمپ کوکافی دیر بعد اپنی غلطی کا احساس ہوا اور انہوں نے معذرت خواہی کرلی۔

TOPPOPULARRECENT