Wednesday , January 17 2018
Home / دنیا / ٹرمپ کی پالیسیوں سے پریشان امریکی سفیر مستعفی

ٹرمپ کی پالیسیوں سے پریشان امریکی سفیر مستعفی

واشنگٹن۔13 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ کی پالیسیوں سے اختلافات کے باعث پناما میں امریکی سفیر مستعفی ہوگئے۔اے ایف پی کے مطابق ڈونالڈ ٹرمپ کی ٹیم میں اختلافات بڑھتے جارہے ہیں اور امریکی صدر کی پالیسیوں سے تنگ آکر متعدد حکام ان سے راستہ جدا کرچکے ہیں۔ ٹرمپ کی پالیسیوں سے تنگ آکر وسطی امریکی ملک پاناما میں بھی امریکی سفیر جون ڈی فیلے نے استعفی دے دیا ہے۔ جان ڈی فیلی نے امریکی حکومت کو اپنا استعفیٰ روانہ کیا ہے۔سبکدوش سفیر جان ڈی فیلے نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے صدر اور امریکی انتظامیہ کے ساتھ وفاداری سے کام کرنے کا حلف لیا تھا، مجھے بتایا گیا تھا کہ وفاداری نہ کرسکوں تو عہدہ چھوڑدوں، تو اس کا وقت آگیا ہے، اب ٹرمپ کیلئے مزید کام نہیں کرسکتا۔

TOPPOPULARRECENT