Monday , November 20 2017
Home / دنیا / ٹرمپ کے بیٹے کی امریکی سینیٹ کمیٹی کے اجلاس پر گواہی

ٹرمپ کے بیٹے کی امریکی سینیٹ کمیٹی کے اجلاس پر گواہی

روسی وکیل کے ساتھ روابط کا مقدمہ، ٹرمپ صدارتی مہم میں روس کے ملوث ہونے کا شبہ
واشنگٹن ۔ 20 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے سب سے بڑے بیٹے اور مہم کے مینجر آئندہ ہفتہ امریکی تحقیقات کے ایک حصہ کے طور پر جو ڈونالڈ ٹرمپ کی ٹیم کے روس کے ساتھ روابط کی تحقیقات کررہی ہے، گواہی دیں گے۔ ڈونالڈ ٹرمپ جونیر اور پال مانافورٹ سینٹ کی عدالتی کمیٹی کے اجلاس پر چہارشنبہ کے دن 10 بجے دن کھلی سماعت میں گواہی دیں گے۔ دونوں اشخاص ایک متنازعہ اجلاس میں شرکت کرچکے ہیں جو گذشتہ سال روسی وکیل کے ساتھ متنازعہ ملاقات کے سلسلہ میں منعقد کیا گیا تھا جس میں توقع تھی کہ وہ ماسکو سے عائد کردہ الزامات کا سامنا کریں گے جو ڈونالڈ ٹرمپ کی 2016ء کی انتخابی حریف ہلاری کلنٹن نے عائد کئے ہیں۔ آئندہ ہفتہ واشنگٹن میں سیاسی ڈرامے میں اضافہ کرتے ہوئے ٹرمپ کے داماد جاریڈ کوشنر سینیٹ کی سراغ رسانی کمیٹی کے اجلاس پر پیر کے دن گواہی دیں گے۔ البتہ ان کی یہ گواہی بند کمرہ میں ضبط تحریر میں لائی جائے گی۔ سی این این نے کوشنر کے وکیل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کوشنر کی شادی ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ سے ہوئی ہے۔ روسی وکیل نٹالیا وی سے ملاقات میں شریک تھیں۔ ٹرمپ جونیر نے پورے واشنگٹن میں صدمہ کی لہر دوڑا دی تھی جب انہوں نے یہ کہا تھا کہ ان کے پاس انتہائی اعلیٰ سطحی اور حساس معلومات ہیں جو روس اور اس کی حکومت کی ڈونالڈ ٹرمپ کو تائید کے بارے میں ہے جس کی وجہ سے ڈونالڈ ٹرمپ کے فرزند اور داماد ابھرتے ہوئے اسکینڈل کی مرکز توجہ بن گئے تھے۔

ڈرون حملہ میں 6 کرد عسکریت پسند ہلاک
انقرہ ۔ 20 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) عہدیداروں کے بموجب ترک فوج نے ایک مسلح ڈرون 6 کرد عسکریت پسندوں کا پتہ چلانے اورانہیں مبینہ طور پر ہلاک کرنے کیلئے استعمال کیا گیا تھا۔ یہ عسکریت پسند جنوب مشرقی ترکی میں ایک ٹیچر کا اغوا کرنے اور اسے ہلاک کرنے کے ملزم ہیں۔ ٹنسیلی صوبہ کے گورنر کے دفتر نے آج کہا کہ 6 افراد قصبہ ناظمیہ کے قریب ایک کارروائی میں ہلاک کردیئے گئے۔ وزیرداخلہ نے ٹوئیٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ہمارے سورماؤں نے شہید ٹیچر کا انتقام لے لیا۔

طالبان کا پولیس قافلہ پر حملہ ، 2 ہلاک
قندھار ۔ 20 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ایک افغان عہدیدار نے کہاکہ طالبان نے ملک کے دھماکو صورتحال والے جنوبی علاقہ میں پولیس کے ایک قافلہ پر گھات لگا کر حملہ کیا جس میں دو ملازم پولیس ہلاک اور دیگر تین زخمی ہوگئے۔ پولیس کے ترجمان ضیاء درانی نے کہا کہ یہ حملہ 9 گھنٹے جاری رہا۔

TOPPOPULARRECENT