Saturday , November 25 2017
Home / دنیا / ٹرمپ کے حکمنامہ پر اقوام متحدہ کی تنقید

ٹرمپ کے حکمنامہ پر اقوام متحدہ کی تنقید

برلن ۔28جنوری ۔(سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کی دو اہم ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ امریکہ نے اب تک پناہ گزینوں کی مدد کیلئے دستِ تعاون دراز کرنے کاجو سلسلہ جاری رکھا تھا اُ سے دوہرہ فائدہ ہوا ۔ ایک یہ کہ خطرات سے دوچار لوگوں کی ایک کثیرتعداد کو بچایاگیا اور دوسرے یہ کہ انھیں جس نئے مقام پر بازآبادکاری کا موقع ملا انھوں نے اس مقام کو بھی زینت بخشی ۔ دی انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن اور یو این ہائی کمشنر برائے رفیوجیز نے محتاط انداز میں دیئے گئے ایک بیان میں کہاکہ توقع کی جاسکتی ہے کہ امریکہ ایسے لوگوں کی امداد کے ئے ہمیشہ کی طرح آگے آئے گا جو جنگ زدہ علاقوں سے راہِ فرار اختیار کرتے ہوئے اپنے اور اپنے خاندان جن میں معصوم بچوں کی بھی کثیرتعداد ہے ، کو بچانا چاہتے ہیں اور سب سے اہم بات یہ کہ وہ جینا چاہتے ہیں۔ اقوام متحدہ کی ایجنسیوں کا استدلال ہے کہ امریکہ کو ہر پناہ گزین کے ساتھ یکساں سلوک روا رکھنا چاہئے ۔ مذہب اور قومیت کی بنیاد پر اُن کے ساتھ امتیازی سلوک نہ کیا جائے ۔

TOPPOPULARRECENT