Monday , November 20 2017
Home / دنیا / ٹرمپ کے خصوصی ایلچی کی یروشلم میں آمد

ٹرمپ کے خصوصی ایلچی کی یروشلم میں آمد

مسجد الاقصیٰ کے واقعہ کے بعد پیداشدہ کشیدگی میں کمی پر زور
یروشلم ۔24جولائی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) بیت المقدس کے انتہائی حساس مقام حرم الشریف میں نئے سکیورٹی انتظامات پر ایک ہفتہ سے جاری تشدد کے درمیان امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ایک خصوصی مددگار کشیدگی کو کم کرنے کی کوششوں کے ضمن میں آج یہاں پہونچے ۔ اسرائیل نے 14 جولائی کو عرب بندوق برداروں کے حملے میں اپنے دو ملازمین پولیس کی ہلاکت کے بعد مسجد الاقصیٰ اور گنبد صخری کے بشمول اہم عبادت گاہوں کے باب الداخلہ پر میٹل ڈیٹکٹرس اور خفیہ کیمرے نصب کرنے کا اعلان کیا تھا جس کو فلسطینیوں نے ان علاقوں پر اسرائیلی کنٹرول مسلط کرنے کی کوشش قرار دیا تھا ۔ فلسطینیوں نے بطور احتجاج مسجد الاقصیٰ میں داخل ہونے سے انکار کردیا تھا اور سڑکوں پر نماز جمعہ ادا کی تھی ۔ اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ ان مقامات پر میٹل ڈیٹکٹرس نصب کرنے ضروری ہے کیونکہ حملہ آوروں نے 14جولائی کو اس مقدس مقام پر اسلحہ منتقل کیا تھا اور وہاں سے باہر نکلتے ہوئے اسرائیلی ملازمین پولیس پر فائرنگ کی تھی ۔ اسرائیل کے نئے سکیورٹی انتظامات کے خلاف پرتشدد احتجاج میں پانچ فلسطینی ہلاک ہوگئے تھے ۔

 

TOPPOPULARRECENT