Saturday , December 16 2017
Home / دنیا / ٹرمپ کے خطاب پر شمالی کوریا کی تنقید

ٹرمپ کے خطاب پر شمالی کوریا کی تنقید

سیول 21 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) شمالی کوریا کے وزیر خارجہ ری یانگ ہو نے اقوام متحدہ میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے خطاب پر سخت تنقید کی ہے ۔ مسٹر ہو نے کہا کہ مسٹر ٹرمپ کی تقریر ناشائستہ لگ رہی تھی ۔ انہوں نے کہا تھا کہ امریکہ شمالی کوریا کو تباہ کرنے کے لئے مجبور ہوسکتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کتا بھونکتا رہتا ہے قافلہ چلتا رہتا ہے۔ انہوں نے نامہ نگاروں سے کہاکہ اگر ٹرمپ ناشائستہ الفاظ کہہ کر ہمیں خوفزدہ کرنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں تو وہ یقیناًً خواب دیکھ رہے ہیں۔ مسٹر ہو جمعہ کے روز اقوام متحدہ سے مخاطب ہونگے اور اب سب کی نگاہیں اس بات پر مرکوز ہیں کہ وہ اس دن امریکی صدر کے اقوام متحدہ میں خطاب ا ور شمالی کوریا کی جانب سے کئے گئے نیوکلیائی تجربات پر کیا کہتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT