Tuesday , November 21 2017
Home / دنیا / ٹرمپ کے خلاف خواتین کا برہنہ مظاہرہ

ٹرمپ کے خلاف خواتین کا برہنہ مظاہرہ

کلیو لینڈ ۔18 جولائی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ریپبلکن نیشنل کنونشن کے موقع پر 100 سے زائد خواتین نے کلیولینڈ میں برہنہ مظاہرہ کرتے ہوئے ڈونالڈ ٹرمپ کو وائیٹ ہاؤس کیلئے ناموزوں قرار دیا۔ فوٹو گرافر اسپنسر ٹیونک کی اپیل پر 130 خواتین نے اس فوٹو سیشن میں حصہ لیا، جس کے بعد ٹیونک نے کہا کہ ڈونالڈ ٹرمپ شکست خوردہ ہیں۔ انھوں نے کہا کہ مزید کئی لوگ بھی ٹرمپ کے خلاف ہیں اور وہ نہیں چاہتے کہ انھیں صدارتی امیدوار بنایا جائے ۔ اس دوران امریکہ میں فائرنگ کے سلسلے وار واقعات کی بناء کشیدہ صورتحال اور انتہائی سخت سکیورٹی میں نیشنل کنونشن شروع ہونے جارہاہے ۔ اس شہر کے مسلم ڈاکٹرس نے ڈونالڈ ٹرمپ کی مخالف مسلم مہم اور انتہائی سخت ریمارکس کے باوجود کہا کہ وہ اُن کے حامیوں کو طبی امداد بہم پہونچانے کیلئے تیار ہیں۔ اس کنونشن میں ٹرمپ کے ہزاروں حامی شریک ہورہے ہیں اور مسلم ڈاکٹرس نے رضاکارانہ طورپر طبی خدمات فراہم کرنے کیلئے آمادگی کا اظہار کیا ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT