Wednesday , December 13 2017
Home / Top Stories / ٹرمپ کے خلاف منھاٹن میں مظاہرے ، ایریزونا میں سڑک کی ناکہ بندی

ٹرمپ کے خلاف منھاٹن میں مظاہرے ، ایریزونا میں سڑک کی ناکہ بندی

NEW YORK, NY - MARCH 19: People take part in a protest against Republican presidential candidate Donald Trump, on March 19, 2016 in New York City. People protest against Trump's policies which threaten the Immigration system and many of the Latino, Black, LGBT, Muslim, and other communities. Eduardo Munoz Alvarez/Getty Images/AFP == FOR NEWSPAPERS, INTERNET, TELCOS & TELEVISION USE ONLY ==

ریلی کے دوران حامیوں اور مخالفین میں گھونسے بازی ، چند مظاہرین گرفتار
نیویارک ۔ /20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ صدارتی انتخابات کیلئے ریپبلکن پارٹی ٹکٹ پر ایک طاقتور دعویدار ڈونالڈ ٹرمپ کے خلاف سینکڑوں افراد نے آج نیویارک میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور جنوب مغربی ریاست ایریزونا میں ایک بڑی سڑک کی ناکہ بندی کردی گئی ۔ جہاں ٹرمپ کی ریلی کے دوران برہم افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ وہائیٹ ہاؤز کیلئے جاری دوڑ میںریبپلکن امیدواروں کے ایک اہم دعویدار ٹرمپ کو آج اپنے مخالفین کے تازہ ترین احتجاج کا سامنا کرنا پڑا ۔ اس دوران عینی شاہدین اور پولیس نے کہا کہ چند مظاہرین کی گرفتاریاں عمل میں آئی ہیں ۔ ایریزونا کے ٹکسن میں ایک برہم احتجاجی نے ایک بڑے پوسٹر کو لات مار دیا جس پر ٹرمپ کا چہرہ دکھاتے ہوئے یہ نعرہ درج کیا گیا تھا کہ (ٹرمپ) ’’امریکہ کیلئے برے ہیں‘‘

تاہم جلسہ کے سامعین میں شامل ایک شخص نے اس احتجاجی کے چہرہ پر زوردار گھونسہ رسید کردیا ۔ جب اس شخص کو سخت پولیس سکیورٹی میں جلسہ گاہ سے باہر لیجایا جارہا تھا ۔ نیوز نٹورک نے کہا کہ پولیس نے حملہ آور کو ہتھکڑی پہناکر اپنی تحویل میں لے لیا بعد ازاں اس پر حملہ کرتے ہوئے ضرر پہونچانے کے الزامات درج کئے گئے ۔ اس دوران اس وسیع و عریض ملک کی دوسری جانب منھاٹن کے کولمبس سرکل کے قریب برہم مظاہرین کی کثیر تعداد جمع ہوگئی ۔ اس مقام پر ارب پتی رئیل اسٹیٹ تاجر ڈونالڈ ٹرمپ کی بلند و بالا پرتعیش کئی عمارتوں میں سے ایک بڑی عمارت واقع ہے ۔ مظاہرین اس موقع پر ’ ہم جنس پرستوں کے دشمن ، نسل پرست اور شہوت پرست (بوالہوس) ڈونالڈ ٹرمپ واپس جاؤ ‘‘ کے نعرے لگارہے تھے ۔ اس مقام پر پولیس کی بھاری جمعیت تعینات تھی جس کے باوجود مظاہرین پلے کارڈس لہرائے جس پر ’’ڈونالڈ ٹرمپ کو ملک بدر کردو ‘‘ اور ٹرمپ کے اطراف دیوار اٹھادو‘‘ کے نعرے درج تھے ۔ اس دوران ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے انتخابی مہم منیجر کی مدافعت کی جنہوں نے مخالف ریالی میں شریک ایک احتجاجی کو گھسیٹنے کی کوشش کی تھی ۔ مختلف واقعات کے دوران کیمروں میں ایسی تصاویر قید کرلی گئی جن میں ہجوم کو متواتر زدوکوب اور گھونسے لگاتے ہوئے دکھایا گیا ۔ ایک ویڈیو میں ٹرمپ کے انتخابی مہم منیجر کوری لیوان دوسکی کو بھگدڑ کے دوران سرگرم دکھایا گیا ہے وہ ایک شخص کا کالر پکڑ کر اسے گھسیٹنے کی کوشش کررہے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT