Tuesday , December 19 2017
Home / دنیا / ٹرمپ کے داماد ایف بی آئی کے نشانے پر

ٹرمپ کے داماد ایف بی آئی کے نشانے پر

واشنگٹن، 26 مئی (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے داماد اور وہائٹ ہاؤس کے سینئر مشیر جارڈکوشنر روس کے خلاف تحقیقات کے سلسلے میں فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) کے نشانے پر ہیں۔ واشنگٹن پوسٹ اور این بی سی نیوز کے مطابق اس معاملے میں مسٹر کوشنر سے پوچھ گچھ کی جا رہی کیونکہ انہوں نے روس کے سفیر اور ماسکو کے ایک بینکر کے علاوہ دیگر روسی حکام سے بات چیت کی تھی۔  ابھی یہ واضح نہیں ہو پایا ہے کہ ایف بی آئی نے کوشنر کو پوچھ گچھ کیلئے طلب کیا ہے یا نہیں۔

 

داعش نے جکارتہ دھماکے کی ذمہ داری لی، تین گرفتار
قاہرہ، 26 مئی (سیاست ڈاٹ کام) دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ (داعش) نے انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں بس اسٹاپ کے قریب پولیس کو نشانہ بنا کر کئے گئے دھماکے کی ذمہ داری لی ہے ۔ دہشت گرد گروپ کی خبر رساں ایجنسی اعماق نے کہا کہ دولت اسلامیہ کارتہ میں انڈونیشیا پولس کی ٹیم پر خودکش حملہ کرنے والا داعش کا جنگجو تھا۔ واضح رہے کہ انڈونیشیا کی راجدھانی جکارتہ میں مقامی وقت کے مطابق چہارشنبہ کی رات نو بجے دو دھماکے ہوئے جن میں تین پولیس اہلکاروں کی موت ہو گئی اور 12 دیگر زخمی ہو گئے ۔ جنوری 2016 میں انڈونیشیا میں ہوئے دہشت گردانہ حملے ہوئے تھے جس میں آٹھ افراد ہلاک ہوئے تھے ۔ اس حملے کے بعد یہ دھماکہ ملک میں سب سے بڑا دہشت گردانہ حملہ تھا۔دریں اثناء پولیس نے جکارتہ بس ٹرمینل پر حملے کے معاملے میں آج تین افراد کو گرفتار کیا۔پولیس ترجمان یسري یونس نے بتایا کہ گرفتار لوگوں کو مغربی جاوا کے باندنگ شہر لے جایا گیا ہے ، انہوں نے اس کے علاوہ مزید کسی طرح کی معلومات فراہم کرنے سے فی الحال انکار کر دیا۔

TOPPOPULARRECENT