Thursday , September 20 2018
Home / دنیا / ٹرمپ کے داماد جارڈ کوشنر کا دورۂ میکسیکو

ٹرمپ کے داماد جارڈ کوشنر کا دورۂ میکسیکو

میکسیکوسٹی۔ 7 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدرڈونالڈ ٹرمپ کے داماد اور سینئر مشیر جارڈ کوشنر آج میکسیکو کا دورہ کررہے ہیں جبکہ امریکہ اور میکسیکو کے درمیان تعلقات میں پہلے جیسی گرم جوشی نہیں رہی ہے۔ میکسیکو حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان میں یہ بات بتائی گئی۔ وزارت خارجہ نے بتایا کہ کوشنر، ٹرمپ کے خصوصی قاصد کی حیثیت سے میکسیکو کا دورہ کررہے ہیں جہاں وہ صدر میکسیکو انرک پینانیٹو سے ملاقات کریں گے، حالانکہ خود صدر موصوف خود بھی امریکہ کا دورہ کرنا چاہتے تھے، لیکن گزشتہ ماہ صدر امریکہ ٹرمپ کے ساتھ ٹیلیفون پر ہوئی ناخوشگوار گفتگو کے بعد انہوں نے اپنا دورہ امریکہ منسوخ کردیا تھا۔ یہ دوسرا موقع تھا کہ انرک پینانیٹو نے اپنا دورہ امریکہ منسوخ کیا ہے کیونکہ ٹرمپ اس بات پر مصر ہیں کہ میکسیکو کی سرحد پر مجوزہ دیوار کی تعمیر کے اخراجات میکسیکو برداشت کرے۔ اپنے دورہ کے دوران کوشنر، وزیر خارجہ میکسیکو لوئی ویڈیگارے سے بھی ملاقات کریں گے جہاں دونوں ممالک کے مشترکہ مفاد سے متعلق بیشتر موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT