Sunday , September 23 2018
Home / دنیا / ٹرمپ کے دورہ ٔبرطانیہ کی منسوخی ،میئرلندن کا خیرمقدم

ٹرمپ کے دورہ ٔبرطانیہ کی منسوخی ،میئرلندن کا خیرمقدم

لندن۔ 13 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) میئر لندن صادق خان نے امریکی صدر کے دورہ برطانیہ منسوخ کرنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ نے بڑے پیمانے پرمظاہروں کے خوف سے دورہ ملتوی کیا۔ اے ایف پی کے مطابق میئر لندن صادق خان نے امریکی صدر کی جانب سے برطانیہ کا دورہ منسوخ کیے جانے پر رد عمل دیتے ہوئے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا جب کہ ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کو لندن کے شہریوں کا پیغام مل چکا ہے کہ برطانوی شہری امریکہ اور وہاں کے لوگوں سے بہت پیار کرتے ہیں لیکن ٹرمپ کے فیصلوں کو اپنے شہر کے اقدار کیخلاف سمجھتے ہیں۔صادق خان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کو لندن میں بڑے پیمانے پرمظاہروں کا خوف ہے اس لیے انہوں نے اپنا دورہ منسوخ کیا جب کہ اس میں کوئی شک نہیں کیا ان کے یہاں پہنچتے ہی بڑے تعداد میں مظاہرین باہر نکلتے۔ انہوں نے برطانوی وزیراعظم تھریسامے کی جانب سے ٹرمپ کو دورے کی دعوت دینا بڑی غلطی قرار دیا۔

TOPPOPULARRECENT