Sunday , July 22 2018
Home / عرب دنیا / ٹرمپ کے صدی طماچہ پر ردعمل کیلئے کانفرنس

ٹرمپ کے صدی طماچہ پر ردعمل کیلئے کانفرنس

رملہ ۔ 15 جنوری ۔(سیاست ڈاٹ کام) فلسطینی قائدین نے آج اپنا ایک خصوصی اجلاس منعقد کیا تاکہ صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ کے فلسطینیوں کی دیرینہ مملکت کی کوشش پر جاری صدی کے سب سے زبردست طماچہ پر ردعمل ظاہر کیاجائے ۔ امریکہ کی امن کوششوں کی صدر فلسطینی اتھاریٹی محمود عباس نے سخت مذمت کی ۔ فلسطینی مرکزی کونسل کے اعلیٰ سطحی عہدیداروں کا یہ ایک کمیاب اجلاس تھا جس کا مقصد ٹرمپ کے یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے متنازعہ امریکی فیصلے پر ردعمل کو قطعیت دی جاسکے۔ کل رات دیر گئے فلسطین کے کئی سیاسی پارٹیاں متفقہ طورپر صدر ٹرمپ کے متنازعہ فیصلے کی مذمت کررہی تھیں۔ انھوں نے ٹرمپ کے اس فیصلے کو ’’سلاپ آف دی سنچری ‘‘ قرار دیا ۔

TOPPOPULARRECENT