Tuesday , January 23 2018
Home / دنیا / ٹرمپ کے طبی معائنہ میں دماغی فٹنس کی جانچ شامل نہیں : وائیٹ ہاؤس

ٹرمپ کے طبی معائنہ میں دماغی فٹنس کی جانچ شامل نہیں : وائیٹ ہاؤس

واشنگٹن ۔ 9 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا جاریہ ہفتہ طبی معائنہ کیا جائے گا تاہم اس میں ان کی دماغی فٹنس کی طبی جانچ نہیں کی جائے گی۔ وائیٹ ہاؤس نے یہ بیان ایک ایسے وقت جاری کیا ہے جب نہ صرف امریکہ بلکہ بیرون ممالک میں بھی لوگ ٹرمپ کی دماغی فٹنس سے متعلق مشکوک ہوچکے ہیں اور طرح طرح کے سوالات کررہے ہیں۔ شاید اسی تجسس کا نتیجہ ہیکہ وائیٹ ہاؤس ترجمان ہوگن گڈلے نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے اس بات کی تردید کی ٹرمپ کسی دماغی فتور میں مبتلاء ہیں۔ ایرفورس ون پر موجود صحافیوں کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹرمپ ہمیشہ کی طرح چاق و چوبند اور فٹ ہیں۔ یاد رہیکہ 71 سالہ ٹرمپ کا جمعہ کے روز والٹر ریڈ ملٹری ہاسپٹل میں طبی معائنہ کیا جائیگا جسکے نتائج سے عوام کو واقف کروایا جائیگا۔ یہاںاس بات کا تذکرہ بھی ضروری ہیکہ 2016ء میں صدارتی انتخابات کی مہمات کے دوران ٹرمپ نے اپنے پرانے ڈاکٹر ہیرالڈ جورنسٹین کے ذریعہ تحریر کئے گئے ایک مکتوب کو شائع کیا تھا جس میں انہوں نے ٹرمپ کو ایک مکمل صحتمند شخص قرار دیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT