Wednesday , August 22 2018
Home / دنیا / ٹرمپ کے فولاد پر 25 فیصد ٹیکس سے کینیڈا اور میکسیکو کو استثنیٰ

ٹرمپ کے فولاد پر 25 فیصد ٹیکس سے کینیڈا اور میکسیکو کو استثنیٰ

میکسیکو ۔ 8 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وائیٹ ہاؤس سے جاری ایک بیان کے مطابق بعض ممالک بشمول کینیڈا اور میکسیکو کو امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے المونیم اور فولاد کی درآمد پر زائد ٹیکس کے نفاذ سے سیکوریٹی وجوہات کی بنیاد پر استثنیٰ حاصل رہے گا۔ وائیٹ ہاؤس پریس سکریٹری سارہ سینڈرس نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ استثنیٰ امریکہ کی قومی سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے دیا جارہا ہے۔ یاد رہیکہ کچھ ہی روز قبل وزیرکامرس ولیرراس نے کہا تھا کہ زائد ٹیکس کے نفاذ سے کسی بھی مخصوص ملک کی استثنیٰ کیلئے نشاندہی نہیں کی گئی ہے۔ گذشتہ ہفتہ امریکی صدر ڈونالڈٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ وہ فولاد پر زائد 25 فیصد ٹیکس اور المونیم پر زائد 10 فیصد ٹیکس کا نفاذ کریں گے جس پر یوروپی یونین اور چین جیسے ممالک کی جانب سے شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا تھا۔ کینیڈا نے کہا تھا کہ اس نوعیت کے ٹیکس ہمارے لئے ناقابل قبول ہیں جبکہ وائیٹ ہاؤس نے بعدازاں یہ اعلان کیا تھا کہ اس کے شمالی پڑوسی مجوزہ ٹیکس کے نفاذ سے مستثنیٰ رہیں گے۔

TOPPOPULARRECENT