Thursday , November 23 2017
Home / دنیا / ٹرمپ کے فیصلہ کا اشرف غنی نے خیرمقدم کیا

ٹرمپ کے فیصلہ کا اشرف غنی نے خیرمقدم کیا

کابل ۔ 22 ۔ اگست : ( سیاست ڈاٹ کام ) : افغانستان نے آج امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے اس فیصلہ کا خیر مقدم کیا جس کے تحت امریکہ جنگ زدہ افغانستان میں بدستور برقرار رہنا چاہتا ہے کیوں کہ ٹرمپ نے بھی مزید امریکی فوجیوں کی افغانستان میں تعیناتی کے لیے سبز سگنل دے دیا ہے ۔ افغان صدر اشرف غنی نے کہا کہ ٹرمپ کے اس فیصلہ سے یہ ظاہر ہوجاتا ہے کہ افغانستان کا بنیادی شراکت دار امریکہ افغانستان کی اس طویل لڑائی کو شانہ بشانہ لڑنے اپنے وعدہ کا پابند ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT