Tuesday , June 19 2018
Home / دنیا / ٹرمپ کے فیصلے کی مذمت کیلئے الفاظ نہیں : فلسطینی نژاد امریکی ماڈل

ٹرمپ کے فیصلے کی مذمت کیلئے الفاظ نہیں : فلسطینی نژاد امریکی ماڈل

لندن۔ 9 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) یروشلم کو اسرائیل کی دارالحکومت تسلیم کرنے کے ڈونالڈ ٹرمپ کے متنازعہ فیصلے کیخلاف لندن میں بھی مظاہرے میں امریکی نژاد برطانوی اور دیگر ممالک کے افراد کیساتھ فلسطینی نژاد امریکی خوبرو ماڈل بیلا حدید نے بھی حصہ لیا۔ انہوں نے ایک روز قبل مسٹر ٹرمپ کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ‘یروشلم تمام مذاہب کا گھر ہے اورامریکی صدر کے اس اقدام نے دنیا میں قیام امن کی کوشش کو پیچھے دھکیل دیا۔بیلا حدید مظاہرے میں سرخ رنگ کا فلسطینی اسٹائل کا گاؤن پہن کر شریک ہوئیں۔ یہ اطلاع برطانوی اخبار ’’مرر‘‘ نے دی ہے۔ آکسفورڈ اسٹریٹ میں اس مظاہرے کے شرکاء بعد ازاں مظاہرین امریکی سفارتخانے پر بھی پہنچے۔ اپنے پوسٹ میں بیلا حدید نے کہا تھا کہ مسٹر ٹرمپ کے فیصلے کے بعد فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور امریکی فیصلے کی مذمت کرنے کیلئے ان کے پاس الفاظ نہیں۔

TOPPOPULARRECENT