Saturday , November 25 2017
Home / دنیا / ٹرمپ کے مشیر نے مودی سے ملاقات میں پوٹن کی ستائش کی تھی

ٹرمپ کے مشیر نے مودی سے ملاقات میں پوٹن کی ستائش کی تھی

واشنگٹن 20 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) ڈونالڈ ٹرمپ کے ایک غیر معروف خارجہ پالیسی مشیر نے وزیر اعظم ہند نریندر مودی کے ساتھ ایک ملاقات میں روس کے صدر ولادیمیر پوٹن کی ستائش کی تھی ۔ ایک میڈیا رپورٹ میں یہ ادعا کیا گیا ہے ۔ اس مشیر کی مودی سے جون میں بلئیر ہاوز میں ملاقات ہوئی تھی ۔ اس وقت نریندر مودی نے واشنگٹن ڈی سی کا دورہ کیا تھا ۔ واشنگٹن پوسٹ نے اس آف دی ریکارڈ ملاقات کی اطلاع دی اور کہا کہ خارجہ پالیسی مشیر کی جانب سے اس طرح کے ریمارک کی وجہ سے بلئیر ہاوز میں موجود تمام افراد حیرت زدہ رہ گئے تھے ۔ اس مشیر کا نام کارٹر پیج بتایا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ انہوں نے پوٹین کو ایک طاقتور اور صدر اوباما سے زیادہ قابل بھروسہ قرار دیا تھا ۔ یہ بات بند کمرے میں ہوئی ملاقات میں موجود تین افراد نے بتائی ہے ۔ ان کا ادعا تھا کہ اگر ڈونالڈ ٹرمپ امریکی صدر منتخب ہوجاتے ہیں تو امریکہ ۔ روس تعلقات پر اس کا مثبت اثر ہوسکتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT