Wednesday , September 26 2018
Home / دنیا / ٹرمپ کے مصافحے سے پرتگالی صدر خوفزدہ

ٹرمپ کے مصافحے سے پرتگالی صدر خوفزدہ

واشنگٹن ۔8جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) حال ہی میں ٹرمپ کے اس انداز سے خوفزدہ پرتگالی صدر Marcelo Rebeloخوب تیاری کر کے آئے اور جیسے ہی ٹرمپ سے مصافحے کے لئے ہاتھ بڑھایاتو اس سے قبل کہ ٹرمپ ان سے اپنے مخصوص انداز میں ہاتھ ملاتے پرتگالی صدر نے ٹرمپ کے انداز کی نقالی کی اور اسی انداز میں ٹرمپ کا ہاتھ اپنی جانب زور دار جھٹکے سے کھینچتے ہوئے ان سے مصافحہ کیا۔عالمی رہنماؤں کے ساتھ بے ڈھنگی گرم جوشی کا مظاہرہ ٹرمپ اکثر کرتے رہے ہیں اور جاپان کے وزیرِ اعظم سے لے کرفرانسیسی صدر میکرون ، جسٹن ٹروڈو اوربرطانوی وزیرِ اعظم تھریسامے کا بھی گرمجوشی سے ہاتھ تھامے نظر آئے ۔

TOPPOPULARRECENT