Thursday , February 21 2019

ٹرمپ کے مقامی صیانتی مشیر مستعفی

واشنگٹن ۔ 10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ کے مقامی صیانتی مشیر ٹام بوسرٹ آج اپنے عہدہ سے مستعفی ہوگئے۔ یہ وائیٹ ہاؤز میں مسلسل استعفیٰ کے واقعات میں ایک اور اضافہ ہے جو حالیہ ہفتوں میں پیش کئے گئے ہیں۔ وائیٹ ہاؤز کی جانب سے ان کے استعفیٰ کا اعلان کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا ہیکہ یہ استعفیٰ متوقع تھا۔ ٹرمپ قومی صیانتی ٹیم کو گذشتہ چند ہفتوں سے تنظیم جدید کا شکار بنائے ہوئے ہیں۔ سابق امریکی سفارتکار جان بولٹن مقامی صیانتی مشیر مقرر کئے گئے ہیں۔ ٹرمپ نے قبل ازیں قومی صیانتی مشیر لیفٹننٹ جنرل ایچ آر میک ماسٹر کو بھی گذشتہ ماہ برطرف کردیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT