Friday , April 20 2018
Home / دنیا / ٹرمپ کے وکیل کے دفاتر پر ایف بی آئی کے دھاوے، ٹرمپ آگ بگولہ

ٹرمپ کے وکیل کے دفاتر پر ایف بی آئی کے دھاوے، ٹرمپ آگ بگولہ

واشنگٹن ۔ 10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایف بی آئی نے آج صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ کے خانگی وکیل مائیکل کوہین کے دفاتر پر دھاوے کئے اور کئی دستاویزات ضبط کرلیں جن میں وہ دستاویزات بھی شامل ہیں جن میں ایک فحش فلم اداکارہ کو 1,30,000 امریکی ڈالرس کی ادائیگی سے متعلق معلومات حاصل کی جاسکتی ہے۔ فحش اداکارہ نے دعویٰ کیا ہیکہ اس کا ٹرمپ کے ساتھ 2006ء میں معاشقہ تھا۔ اس موقع پر ایف بی آئی کی جانب سے کئے گئے دھاوؤں پر ٹرمپ آگ بگولہ ہوگئے اور کہا کہ اس نوعیت کے دھاوے ملک کے وقار کو مجروح کرتے ہیں بلکہ اسے ہم اگر ملک پر حملہ سے تعبیر کریں تو بھی بیجا نہ ہوگا۔ یاد رہیکہ ایف بی آئی نے کوہین کے نیویارک دفتر پر دھاوے کرتے ہوئے کئی بزنس ریکارڈس۔ ای میلز اور دیگر نوعیت کی متعدد دستاویزات بشمول فحش اداکارہ اسٹورمی ڈینئیلز کو ادا کی گئی رقم بھی شامل ہے۔ مائیکل کوہین عرصہ دراز سے ٹرمپ کے قریبی اور بااعتماد رفیق رہے ہیں۔ انہوں نے 2016ء میں صدارتی انتخابات سے عین قبل فحش اداکارہ کو خطیر رقم ادا کی تھی جس کے بارے میں فحش اداکارہ کا کہنا ہیکہ اسے ٹرمپ کے ساتھ معاشقہ کیلئے اپنا منہ بند رکھنے کا معاوضہ ادا کیا گیا تھا جبکہ ٹرمپ نے تمام الزامات کی تردید کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT