Sunday , June 24 2018
Home / پاکستان / ٹرمپ کے ٹوئیٹ پر پاکستان میں امریکی قاصد کی طلبی

ٹرمپ کے ٹوئیٹ پر پاکستان میں امریکی قاصد کی طلبی

اسلام آباد ۔ /2 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے اسے دروغ گوئی اور امریکہ کو فریب دینے کا موردالزام ٹھہرانے پر اپنا احتجاج درج کرانے کیلئے امریکی سفیر ڈیویڈ ہیل کو طلب کیا ۔ پاکستان دفتر خارجہ نے گزشتہ شام ڈیویڈ ہیل کو دفتر خارجہ طلب کیا وار معتمد خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے امریکی قاصد سے ٹرمپ کے ریمارکس کے بارے میں وضاحت چاہی ۔ دی ایکسپریس ٹریبون کی رپورٹ کے مطابق دفتر خارجہ کے عہدیداروں نے فوری کوئی تفصیلات نہیں بتائی ۔ ٹرمپ نے گزشتہ روز پاکستان پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ بیرونی امداد کی مد میں امریکہ سے کئی بلین ڈالر حاصل کرتا رہا لیکن دہشت گردوں کو پناہ بھی دی ۔

TOPPOPULARRECENT