Monday , May 21 2018
Home / دنیا / ٹرمپ کے ٹیکس اصلاحات بل کو سینٹ میں منظوری

ٹرمپ کے ٹیکس اصلاحات بل کو سینٹ میں منظوری

واشنگٹن ۔ 20 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ کیلئے بہت بڑی سیاسی کامیابی میں اخباری نمائندگان اور سینٹ نے ٹرمپ کے تاریخی اصلاحات بل کو منظور کردیا ہے۔ اس بل کے تحت امریکیوں کے ٹیکس کو غیرمعمولی طور پر کم کیا جائے گا۔ 1.5 ٹریلین ٹیکس بل کو ایوان نمائندگان کی منظوری کی ضرورت ہے۔ اس بل کو وائیٹ ہاؤز روانہ کرنے سے پہلے ایوان میں منظور کیا جانا تھا۔ صدر ڈونالڈ ٹرمپ اس قانون پر دستخط کریں گے۔ سینٹ اور ایوان نمائندگان میں اس بل کو جانبدارانہ اساس پر منظور کیا گیا ہے۔ ڈیموکریٹک کے قانون سازوں نے بل کے خلاف ووٹ دیا۔ درمیانی شب رائے دہی کے بعد بل کو 51/48 کی بنیاد پر منظوری دی گئی۔ ایوان نمائندگان نے اسے 227 تا 203 ووٹ حاصل ہوئے۔ نائب صدر امریکہ مائیک پنس نے اس رائے دہی کو امریکی عوام کیلئے تاریخی کامیابی قرار دیا اور کہا کہ سینٹ نے کرسمس کے موقع پر ٹیکس کٹوتی کے علاوہ کام کرنے والے خاندانوں کو روزگار پیدا کرنے کا بھی موقع دیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT