Friday , December 15 2017
Home / دنیا / ٹرمپ کے کچھ مشیر بھی سرکاری کام کیلئے ذاتی ای ۔ میل کے استعمال میں ملوث

ٹرمپ کے کچھ مشیر بھی سرکاری کام کیلئے ذاتی ای ۔ میل کے استعمال میں ملوث

واشنگٹن، 26 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے کچھ قریبی مشیروں کے حکومتی کام کاج کے لئے نجی ای میل کے استعمال کرنے کا معاملے سامنا آیا ہے ۔نیویارک ٹائمز نے موجودہ اور کچھ سابق حکام کے حوالے سے کل ایک رپورٹ میں کہا کہ مسٹر ٹرمپ کے قریبی چھ مشیر سرکاری کام کاج کے لئے کبھی کبھار ذاتی ای میل کا استعمال کرتے ہیں جن میں سابق چیف پالیسی ساز ا سٹیو بینن بھی شامل ہیں۔پالٹیکواخبار نے بھی مسٹر ٹرمپ کے داماد اور وائٹ ہاؤس کے سینئر مشیر جاریڈ کشنرکی طرف ساتھی انتظامی حکام سے بات چیت کے لئے ذاتی ای میل اکاؤنٹ کا استعمال کئے جانے کا معاملہ سامنے آیا۔واضح رہیکہ مسٹر ٹرمپ نے صدارتی انتخابی مہم کے دوران ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے صدارتی امیدوار ہلاری کلنٹن پر ان کے وزیر خارجہ رہتے ہوئے اپنے ذاتی ای میل سرور سے ای میل بھیجنے اور وصول کرنے پر ان کی سخت تنقید کی تھی ۔

فیجی میں زلزلے کے جھٹکے
سڈنی، 26 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) فجی میں آج 6.5 کی شدت والے زلزلے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔بحرالکاہل سونامی انتباہ مرکز کے مطابق زلزلہ کا مرکز جنوبی بحر الکاہل جزیرے کے جنوب میں سطح سے 104 کلو میٹر کی گہرائی میں تھا۔ اگرچہ سونامی کے خطرے کا اندیشہ نہیں اور نہ ہی کسی کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے ۔

TOPPOPULARRECENT