Friday , August 17 2018
Home / دنیا / ٹرمپ ۔پوٹن ٹیلیفون بات چیت ، باہمی ستائش

ٹرمپ ۔پوٹن ٹیلیفون بات چیت ، باہمی ستائش

واشنگٹن ۔ 15 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے آج اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پوٹن سے فون پر بات چیت کی۔ وائیٹ ہاؤس سے جاری ایک بیان کے مطابق ٹرمپ نے پوٹن سے بات چیت کی جس کا متن آج راست نشرکیا جائے گا۔ وائیٹ ہاؤس پریس سکریٹری سارہ سینڈرس نے یہ بات بتائی جبکہ دیگر تفصیلات کا ہنوز پتہ نہیں چلا ہے۔ یاد رہیکہ پوٹن نے اپنی سالانہ پریس کانفرنس کے انعقاد کے دوران ٹرمپ کی زبردست ستائش کی تھی اور اس کے بعد ہی دونوں قائدین نے فون پر ایک دوسرے سے بات کی۔ دوسری طرف ٹرمپ نے بھی پوٹن کو امریکہ کی معاشی کارکردگی کی ستائش کرنے پر اظہارتشکر کیا۔ البتہ یہ انکشاف ہوا ہے کہ دونوں قائدین نے شمالی کوریا کی خطرناک ترین صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

TOPPOPULARRECENT