Saturday , July 21 2018
Home / دنیا / ٹرمپ ۔ کم جونگ ملاقات کی تیاریاں زورشور سے جاری

ٹرمپ ۔ کم جونگ ملاقات کی تیاریاں زورشور سے جاری

واشنگٹن ۔ 14 مئی (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے قائد کم جونگ ان کے درمیان جو ملاقات ہونے والی ہے، اس نے ابھی سے نہ صرف دونوں ممالک بلکہ دنیا کے ہر بڑے ملک میں جوش و خروش پیدا کردیا ہے۔ دریں اثناء امریکی وزیرخارجہ مائیک پامپیو نے کہا کہ اگر کم جونگ امریکہ کے ساتھ نیوکلیئر توانائی کے پروگرام کو ترک کرنے کا کوئی معاہدہ کرتے ہیں تو اس کے بعد امریکہ بھی شمالی کوریا کے ہر طرح سے تحفظ کو یقینی بنائے گا۔ یاد رہیکہ پامپیو نے گذشتہ ہفتہ ہی شمالی کوریا پہنچ کر کم جونگ سے ملاقات کی تھی جو دراصل 12 جون کو سنگاپور میں دونوں قائدین کی ملاقات سے قبل راہ ہموار کرنے کی نیت سے کیا گیا تھا تاکہ یہ معلوم ہوجائے کہ آیا اس ملاقات میں کوئی پیچیدگی تو پیدا نہیں ہوگی۔ امریکہ اس بات کا خواہاں ہیکہ شمالی کوریا اپنے نیوکلیئر ہتھیاروں کو ہمیشہ کیلئے ترک کردے۔

TOPPOPULARRECENT