Tuesday , August 14 2018
Home / ہندوستان / ٹرمپ ۔ کم چوٹی کانفرنس کا خیرمقدم : ہندوستان

ٹرمپ ۔ کم چوٹی کانفرنس کا خیرمقدم : ہندوستان

نئی دہلی ۔ 12 جون ۔( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان نے آج صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے قائد کم جانگ ۔ اُن کے درمیان تاریخی چوٹی کانفرنس کا خیرمقدم کیا اور اسے ایک مثبت اقدام ، اہم تبدیلی قرار دیا ۔ ایک ردعمل میں وزارت خارجہ اُمور نے اس بات پر زور دیا کہ شمالی کوریا مسئلہ پر کوئی قرارداد سے اسلحہ کے پھیلاؤ کے بارے میں ہندوستان کی تشویش دور ہوگی ۔ ہندوستان کی جانب سے ہندوستان کے پڑوسی شمالی کوریا کے نیوکلیر اسلحہ کے پھیلاؤ کی تحقیقات کی جائے ۔ وزارت خارجہ اُمور کے ایک بیان میں کہا گیا کہ ہندوستان امریکہ ۔شمالی کوریا سمٹ کاخیرمقدم کرتا ہے یہ ایک مثبت تبدیلی ہے ۔ ہندوستان جزیرہ نما کوریا میں امن اور استحکام کیلئے کاوشوں کی ہمیشہ حمایت کرتا ہے ۔ ٹرمپ اور کم نے سنگاپور میں ان کی چوٹی کانفرنس کے بعد ایک بہت ہی جامع معاہدہ پر دستخط کئے ۔ بات چیت کے بعد امریکہ کے صدر نے کہاکہ کوریا میں نیوکلیر اسلحہ کے پھیلاؤ کے انسداد کیلئے عمل جلد ہی شروع ہوگا ۔

TOPPOPULARRECENT