Thursday , July 19 2018
Home / دنیا / ٹرمپ 1.5 کھرب ڈالرس والے انفراسٹرکچر منصوبہ کا اعلان کرینگے

ٹرمپ 1.5 کھرب ڈالرس والے انفراسٹرکچر منصوبہ کا اعلان کرینگے

واشنگٹن ۔ 12 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ آج اپنے اس انفراسٹرکچر منصوبہ کا اعلان کریں گے جس کا کئی ماہ سے انتظار کیا جارہا تھا جس کی مالیت 1.5 کھرب ڈالرس ہوگی۔ یہ وہ منصوبے اور تجاویز ہیں جو انہوں نے اپنی انتخابی مہمات کے دوران عوام سے وعدہ کرتے ہوئے پایہ تکمیل تک پہنچانے کی بات کو بار بار دہرایا تھا البتہ اس کی تکمیل کیلئے ریاستی اور مقامی حکومتوں سے بھی فنڈس کا بڑا حصہ حاصل کیا جائے گا۔ ٹرمپ انتظامیہ کی توجہ فی الحال 200 بلین ڈالرس کی جانب ہے جو وفاقی فنڈ ہے اور جس کے ذریعہ مقامی اور ریاستی ٹیکس کو امریکہ کے اس اعلیٰ ترین انفراسٹرکچر کی تکمیل میں استعمال کیا جائے گا جیسے سڑکوں کی تعمیر، شاہراہیں، بندرگاہیں اور طیرانگاہیں وغیرہ۔ ٹرمپ نے یہ بات گذشتہ ماہ اسٹیٹ آف دی یونین خطاب کے دوران کہی تھی۔

TOPPOPULARRECENT