ٹرکش ایئرلائنز کے پائلٹس کو شادی کرنے کا مشورہ

استنبول ۔ 17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ٹرکش ایئرلائنز کے سی ای او کا کہنا ہیکہ جس طرح جرمن ونگز کے ایک پائلٹ نے جو حرکت کی عام طور پر پائلٹس ایسی تباہ کن ذہنیت کے حامل نہیں ہوتے، جیسا کہ یہ معلوم ہوچکا ہیکہ جرمن ونگز کے پائلیٹ اپس پہاڑی سلسلہ میں طیارہ کو جان بوجھ کر ٹکرا دیا تھا، تاہم وہ ایسا نہ کرتا اگر وہ شادی شدہ ہوتا۔ ایک تقریب میں اپنے

استنبول ۔ 17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ٹرکش ایئرلائنز کے سی ای او کا کہنا ہیکہ جس طرح جرمن ونگز کے ایک پائلٹ نے جو حرکت کی عام طور پر پائلٹس ایسی تباہ کن ذہنیت کے حامل نہیں ہوتے، جیسا کہ یہ معلوم ہوچکا ہیکہ جرمن ونگز کے پائلیٹ اپس پہاڑی سلسلہ میں طیارہ کو جان بوجھ کر ٹکرا دیا تھا، تاہم وہ ایسا نہ کرتا اگر وہ شادی شدہ ہوتا۔ ایک تقریب میں اپنے خطاب کے دوران کل سی ای او ٹامیل کوٹیل نے نیوٹرکش ایئرلائنز کے پائلٹس سے کہا کہ 24 مارچ کو جو المناک حادثہ پیش آیا، اس سے یہ ظاہر ہوتا ہیکہ پائلٹس کی طرز زندگی بھی اہمیت کی حامل ہوتی ہے۔ استغاثہ اب بھی یہی پتہ لگانے میں مصروف ہیکہ معاون پائلٹ نے بارسیلونا سے ڈیسلڈروف جانے والی فلائیٹ کو پہاڑوں سے قصداً کیوں ٹکرا دیا تھا جس میں موجود تمام مسافرین ہلاک ہوگئے تھے۔ یہ اطلاعات مل رہی ہیںکہ معاون پائلٹ کے اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ تعلقات منقطع ہوگئے تھے لہٰذا آج میں اپنے خطاب کے ذریعہ ان تمام پائلٹس کو یہ مشورہ دینا چاہتا ہوں کہ اگر انہوں نے اب تک شادی نہیں کی ہے تو فوراً شادی کرلیں۔

TOPPOPULARRECENT