Wednesday , December 13 2017
Home / ہندوستان / ٹرک آپریٹرس کی ہڑتال ختم ، مسائل کی عدم یکسوئی کیخلاف انتباہ

ٹرک آپریٹرس کی ہڑتال ختم ، مسائل کی عدم یکسوئی کیخلاف انتباہ

نئی دہلی۔ 10 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان بھر میں رسدات کی سربراہی کو بُری طرح متاثر کرنے والی ٹرک آپریٹرس کی دو روزہ ہڑتال آج ختم ہوگئی لیکن ٹرانسپورٹرس کی تنظیم آل انڈیا موٹر ٹرانسپورٹ کانگریس (اے آئی ایم ٹی سی) نے دھمکی دی ہے کہ ان کے دیرینہ مسائل و مطالبات کی عدم یکسوئی کی صورت میں دیوالی کے بعد وہ غیرمعینہ مدت کی ہڑتال شروع کردیں گے۔ اے آئی ایم ٹی سی نے دعویٰ کیا کہ دو روزہ ہڑتال کے دوران صرف ٹرانسپورٹ شعبہ کو 4,000 کروڑ روپئے کا نقصان ہوا ہے۔ حکومت نے اس تنظیم کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت کی ہے۔ ٹرک آپریٹرس نے سڑکوں پر ہراسانی، ٹول پالیسی، ڈیزل کی بھاری قیمتوں اور جی ایس ٹی کے خلاف گزشتہ دن دو روزہ ملک گیر ہڑتال شروع کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT