Saturday , November 25 2017
Home / ہندوستان / ٹرک اُلٹ جانے سے 11 گائے ہلاک

ٹرک اُلٹ جانے سے 11 گائے ہلاک

فیروز آباد ( اترپردیش ) ۔ 2 ۔ جون : (سیاست ڈاٹ کام ) : علاقہ اتر میں ایک ٹرک الٹ جانے سے 11 گائے ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے جس پر دیہاتیوں نے غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے اس ٹرک کو نذر آتش اور پولیس کی گاڑیوں کو نقصان پہنچایا ۔ یہ واقعہ آج صبح اس وقت پیش آیا جب آگرہ سے آنے والا یہ ٹرک اچانک الٹ گیا ۔ اتر پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر ششی کانت شرما نے یہ اطلاع دی ۔ اور بتایا کہ ڈرائیور اور ٹرک میں سوار افراد مقام حادثہ سے فراری میں کامیاب ہوگئے لیکن مشتعل ہجوم نے ٹرک کو آگ لگادی اور پولیس کی دو گاڑیوں کو نقصان پہنچایا۔ باور کیا جاتا ہے کہ مفرور لوگ ، مویشیوں کے اسمگلرس تھے ۔ تاہم پولیس اس معاملہ کی تحقیقات کررہی ہے ۔۔
سنیما سے کسانوں پر مبنی فلموں کا غائب ہونا افسوسناک: اوم پوری
نئی دہلی 02 جون (سیاست ڈاٹ کام) معروف فلم اداکاراوم پوری نے کہا کہ ہندوستانی سنیما سے کسانوں کا غائب ہونا کافی افسوسناک ہے .اوم پوری نے کہا، “ایک وقت تھا، جب کسانوں پر مرکوز فلمیں سب سے زیادہ بنتی تھیں لیکن اب کسان تو چھوڑیے گاوں کے پس منظر پر بھی فلمیں نہیں بن رہی ہے . سنیما کے کاروباری شکل اختیار کرنے کی سب سے زیادہ مار کسانوں پر ہی پڑی ہے . “انہوں نے کہا” اب گاوؤں پر فلمیں نہیں بن رہی ہیں، شہروں کو ذہن میں رکھ کر فلمیں بنائی جا رہی یا پھر ایسی فلمیں بن رہی جن کا کوئی مقصد نہیں. “انہوں نے کہا “لوگوں کو بیدار کرنے کا سنیما کافی مضبوط ذریعہ ہے اور ہندی سنیما کا سنہری دور 50 اور 60 کی دہائی میں تھا۔
جب بمل رائے ، گرو دت، محبوب خان اور وی شانتا رام جیسے فلمساز گاؤں اور کسانوں پر مبنی فلمیں بناتے تھے . ان سماجی فلموں کو لوگ دیکھتے تھے اور وہ سینما گھروں میں چلتی بھی تھیں. “

TOPPOPULARRECENT