Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے سختی سے اقدامات کا مشورہ

ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے سختی سے اقدامات کا مشورہ

ڈی سی پی ٹریفک سائبرآباد کا اعلیٰ سطحی اجلاس، مختلف محکمہ جات کے عہدیداروں کی شرکت
حیدرآباد ۔ 18 فبروری (سیاست نیوز) سائبرآباد حدود میں ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے محکمہ جاتی سطح پر اقدامات کی کوششوں کا آغاز ہوچکا ہے۔ تاہم گذشتہ اجلاس میں طئے شدہ اقدامات پر خاطرخواہ نتائج حاصل ہونے میں ٹریفک پولیس کو مایوسی حاصل ہوئی ہے۔ آج اس خصوص میں ڈی سی پی ٹریفک سائبرآباد کی قیادت میں اعلیٰ سطح کوآرڈینننس اجلاس منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں ریاستی حکومت کے مختلف محکمہ جات ٹرانسکو، ٹرانسپورٹ، آر ٹی سی، آر اینڈ بی، ٹی ایس آئی سی و دیگر موجود تھے۔ اس موقع پر ڈی سی پی ٹریفک سائبرآباد مسٹر سرینواس نے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں اور گذشتہ اجلاس کے درمیان اقدامات کے متعلق تفصیلات بتائی۔ انہوں نے کہا کہ اہم چوراہوں پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب ٹریفک جنکشنوں کی تعمیر و مرمت کے علاوہ شہریوں میں ٹریفک قوانین کے متعلق شعور بیداری کیلئے زور دیا گیا اور اجلاس میں ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کے استعمال کے علاوہ ٹریفک قوانین پر عمل آوری کے اقدامات زیرغور ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سڑک حادثات کی روک تھام کیلئے احتیاطی اقدامات اور حادثات میں کمی کیلئے تمام محکمہ جات سے تال میل کرتے ہوئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے سائبرآباد کے تمام ٹریفک پولیس انسپکٹرس اور لاء اینڈ آرڈر کے انسپکٹرس کو مشورہ دیا اور کہا کہ انہیں اپنے حدود کے تمام سڑکوں اور اہم راستوں کے متعلق جانکاری ضروری ہے۔ انہوں نے اس سلسلہ میں لاپرواہی کے خلاف سخت نتائج کا انتباہ دیا۔ اس اجلاس میں شمس آباد ڈی سی پی شریمتی پدمجا کے علاوہ دیگر محکموں کے اعلیٰ عہدیدار موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT