Tuesday , December 18 2018

ٹریفک قواعد کی خلاف ورزی پر پوائنٹس معلوم کرنے ایپ تلنگانہ کے عوام کو راحت

حیدرآباد 17جنوری (یواین آئی ) تلنگانہ کے محکمہ ٹرانسپورٹ نے سٹی ٹریفک پولیس کے پنالٹی پوائنٹ سسٹم کو ایک ایپ ”ایم ویلیٹ” میں شامل کیا ہے تاکہ گاڑی سوار یہ دیکھ سکیں کہ ٹریفک قواعد کی خلاف ورزی پر ان کو کتنے پوائنٹس حاصل ہوئے ہیں۔ٹریفک قواعد کی خلاف ورزی کرنے والوں کو پوائنٹس دینے کے سسٹم کا آغاز گزشتہ سال اگست میں کیا گیا تھا۔مختلف ٹریفک قواعد کی خلا ف ورزیوں پر دیئے جانے والے پوائنٹس کی تعداد 12تک ہونے پر گاڑی سوار کالائسنس منسوخ کیا جاتا ہے ۔جاریہ ماہ کے اوائل میں ایک شخص کو12سے زائد پوائنٹس حاصل ہونے پر پولیس نے اس کو نوٹس جاری کی اور جلد ہی اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔گاڑی سواروں کی جانب سے عموما ہیلمٹ نہ پہنتے ہوئے ٹریفک قانون کی خلاف ورزی کی جاتی ہے ۔اس پنالٹی پوائنٹ سسٹم والے ایپ کو اپ ڈیٹ کرنے کے بعد یہ ایپ موٹر سائیکل سواروں کے لئے مزید مددگار ثابت ہورہا ہے اور اس ایپ کے ذریعہ ان کو حاصل پوائنٹس کی تفصیلات انہیں بروقت مل رہی ہیں۔یہ ایپ کافی مقبول ہوگیا ہے ۔تقریبا 25لاکھ افراد نے اس کا استعمال کرتے ہوئے اس کو چاراسٹارس کی ریٹنگ دی ہے ۔اس ویلیٹ کے ذریعہ شہری اپنے جرمانہ کی رقم بھی ادا کرپارہے ہیں ۔جوائنٹ ٹرانسپورٹ کمشنر جے پانڈورنگانائیک نے کہاکہ پولیس کو اس ایپ کے تعلق سے عوام سے مثبت رائے حاصل ہورہی ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT