Thursday , January 18 2018
Home / شہر کی خبریں / ٹریفک قوانین پر عمل سے حادثات سے بچنا ممکن

ٹریفک قوانین پر عمل سے حادثات سے بچنا ممکن

حیدرآباد 20 جنوری ( سیاست نیوز ) ٹرانسپورٹ کمشنر مسٹر جی اننتا رامو نے کہا ہے کہ روڈ سیفٹی پر سب کو توجہ دینی چاہئے اور موٹر سیکل راں و پیدل راہرو معمولی ٹریفک قوانین کی پابندی کرتے ہوئے حادثاتی موت سے بچ سکتے ہیں۔ آر ٹی اے خیریت آباد دفتر میں 25 ویں روڈ سیفٹی ویک کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے مسٹر جی اننتا رامو نے کہا کہ ٹریفک حادثات میں

حیدرآباد 20 جنوری ( سیاست نیوز ) ٹرانسپورٹ کمشنر مسٹر جی اننتا رامو نے کہا ہے کہ روڈ سیفٹی پر سب کو توجہ دینی چاہئے اور موٹر سیکل راں و پیدل راہرو معمولی ٹریفک قوانین کی پابندی کرتے ہوئے حادثاتی موت سے بچ سکتے ہیں۔ آر ٹی اے خیریت آباد دفتر میں 25 ویں روڈ سیفٹی ویک کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے مسٹر جی اننتا رامو نے کہا کہ ٹریفک حادثات میں زخمی ہونے یا اموات کی وجہ سے یا معذور کی وجہ سے دنیا پر سماجی و معاشی اثرات ہوتے ہیں۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ ڈرائیونگ کرتے ہوئے ذمہ داری کو سمجھا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل سیفٹی ویک صرف ایک ہفتے تک محدود نہیں ہونا چاہئے بکہ یہ ایک مسلسل عمل ہونا چاہئے تاکہ گاڑی رانوں اور پیدل راہرووں میں احساس و شعور بیدار کیا جائے کہ انہیں سڑکوں کا مناسب انداز میں کس طرح استعمال کرنا چاہئے ۔

انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ سڑک حادثات میں اموات زیادہ تر نوجوانوں میںہوتی ہیں اور یہ متاثرہ خاندانوں کیلئے ایک بڑا المیہ ہوتا ہے ۔ ڈرائیونگ کرتے ہوئے احتیاط برتنے کا ڈرائیورس کو مشورہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں ایک مقولہ کے مطابق ’’ پہلے آپ ‘‘ کے اصول پر عمل کرنا چاہئے اور ڈرائیور کو دوسروں کو خود سے پہلے گذرنے کا موقع دینا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ بیرونی ممالک میں پیدل راستوں کا بہت احترام کیا جاتا ہے اور اگر اس مقام پر کوئی حادثہ ہوجائے تو اس کے ذمہ دار ڈرائیور پر شدید جرمانے عائد کرنے کے علاوہ جائیداد ضبط کی جاتی ہے ۔ انہوں نے ڈرائیورس سے اپیل کی کہ وہ پہلے راہرووں کا بہت زیادہ خیال رکھیں اور انہیں سڑک کراس کرنے کا موقع فراہم کیا جائے ۔

انہوں نے ساتھ ہی کہا کہ پیدل راہرووں کو بھی چاہئے کہ وہ اپنی ذمہ داری اور سمجھیں اور صرف مقررہ مقامات سے ہی سڑک کراس کریں۔ انہوں نے کہا کہ عوام میں ٹریفک قوانین کے تعلق سے شعور بیدار کیا جارہا ہے اور انہیں چاہئے کہ وہ قوانین پر عمل کریں۔ انہوں نے بتایا کہ محکمہ کی جانب سے چوٹ اپل میں 14 کروڑ روپئے کے صرفہ سے گاڑیوں کے آٹومیٹک فٹنس سنٹر کا پالٹ بنیادوں پر افتتاح کیا جا رہا ہے اور اگر یہ تجربہ کامیاب رہا تو اسے ریاست کے دوسرے شہروں تک وسعت دی جائیگی ۔

TOPPOPULARRECENT