Saturday , December 16 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی نشاندہی کرنے مزید ایک نیا طریقہ کار

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی نشاندہی کرنے مزید ایک نیا طریقہ کار

انٹیگریٹیڈ ٹریفک منیجمنٹ کو فوری متعارف کرنے کی تجویز ، خلاف ورزی مہنگی ثابت ہوگی
حیدرآباد /21 ستمبر ( سیاست نیوز ) ٹکنالوجی کے استعمال میں سرفہرست حیدرآباد سٹی پولیس نے مزید ایک اور نئے طریقہ کار کو استعمال کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ کمیونٹی پولیسنگ اور ٹرافک شعبہ کیلئے یکساں مددگار اس ٹکنالوجی سے شہریوں کو سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کیلئے سخت پیغام بھی دیا جارہا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ اینٹی گریٹیڈ ٹریفک منیجمنٹ سسٹم ( آئی ٹی ایم ایس ) کو فوری طور پر عمل میں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے امکان ہے کہ جاریہ سال اکٹوبر کے آخر میں اس ٹکنالوجی کو عمل میں لایا جائے گا ۔ جس کی مدد سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کی تصاویر جرمانوں کے ساتھ فراہم کرنے کے علاوہ اب ان کے موبائیل فون پر فوری روانہ کردی جائیں گی ۔ ٹریفک عملہ کی عدم موجودگی ، رانگ روڈ ، ون وے میں داخل ونیز کسی بھی قسم کی ٹریفک خلاف ورزی اب مزید مہنگی ثابت ہوگی ۔ چونکہ ساتھ ہی ساتھ جرمانہ بھی سخت کرنے پر غور و فکر کیا جارہا یہ ۔ باوثوق ذرائع کے مطابق موجودہ کیمروں کی مقدار اور ان کی صلاحیت سے فی الحال ایک ہزار تا 1500 تصاویر ہی حاصل کی جاسکتی ہیں اور یہ تعداد مکمل ہونے کے بعد خلاف ورزی کرنے والوں کی تصاویر کیمروں میں قید نہیں ہو پارہی ہیں ۔ تاہم اس کمی کو دیکھتے ہوئے اب پولیس نے اینٹی گریٹیڈ ٹرافک منیجمنٹ سسٹم کے ذریعہ ٹکنالوجی میں وسعت دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اب اس ٹکنالوجی کے ذریعہ کیمروں کی صلاحیت 25 تا 35 ہزار تصاویر حاصل کرنے تک بڑھ جائے گی ۔ ذرائع کے مطابق بشیر باغ میں واقع کمشنر آفس میں باضابطہ طور پر اس سسٹم کی عمل آوری کیلئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور ماہرین کی مدد سے سارے سسٹم کو قائم کیا گیا ہے ۔ 24 گھنٹے ماہرین کی سسٹم ان کیمروں پر نظر رکھے گی اور نئے مقامات پر بھی کیمروں کی تنصیب کا منصوبہ تیار کرلیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT